دنیا کی خواتین قیدیوں میں سے ایک تہائی امریکہ میں قید ہیں: ایرانی حکومت کے ترجمان

تہران۔ ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے ایران کی رکنیت کی منسوخی کے رد عمل میں امریکہ کو اس اقدام کے بانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی خواتین قیدیوں میں سے ایک تہائی امریکہ میں قید ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی بہادری جہرمی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا:

1- دنیا کی خواتین قیدیوں میں سے ایک تہائی امریکہ میں قید ہیں۔

 2- 2015 سے لے کر اب تک کم از کم 250 خواتین کو امریکی پولیس کی بربریت کی وجہ سے بغیر کسی مقدمے کے گلی میں قتل کیا جا چکا ہے۔ 26 سالہ حاملہ ماں "لئونا ہیل" ان میں سے ایک ہیں۔

3- امریکہ نے #خواتین_کی_حیثیت سے متعلق کمیشن میں ایران کی رکنیت معطل کرنے کی سرپرستی کی!
#دوہرا_رویہ

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت امریکہ کی طرف سے بدعت اور خطرناک عمل کے قیام اور اس بین الاقوامی تنظیم میں ایران مخالف شو کے بعد ختم ہوگئی۔

خواتین کی حیثیت سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن میں ایران کی رکنیت منسوخ کرنے کی قرارداد کے حق میں 29 ووٹ، مخالفت میں 8 اور 16 نے غیر حاضری کے ساتھ منظوری دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .