ارنا رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے اور صوبے سیستان و بلوچستان کے ممتاز مولویوں میں سے ایک شہر خاش کی مسجد امام حسین (ع) کے سنی امام مولوی عبدالواحد ریگی کو جمعرات کی سہ پہر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے شہید کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اور انفارمیشن سسٹم کو چیک کرنے کے بعد ہمارے پیارے ہم وطنوں کو مزید معلومات فراہم کریں گے۔
خاش میں مولوی ریگی کی شہادت میں ملوثین کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل
خاش کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ اس شہر کی مسجد امام حسین (ع) کے سنی امام مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت کے مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
کلنر "حبیب رازدار" نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹے قبل، خاش-زاہدان روڈ پر "رودھینار" کے چوراہے پر ایک لاش کی دریافت کے بارے میں 110 پولیس ایمرجنسی سنٹر کو رپورٹ کے بعد، پولیس افسران کو فوری طور پر اس جگہ روانہ کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی موجودگی اور جائے وقوع کی چھان بین کے ساتھ انہوں نے مولوی عبدالواحد ریگی کی بے جان لاش کو دیکھا جو عینی شاہدین اور وہاں موجود لوگوں کے مطابق، مسجد امام حسین علیہ السلام کے امام تھے۔
خاش کے پولیس کمانڈر نے کہا کہ جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس شہر کی مسجد امام حسین علیہ السلام کے امام جمعہ کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا اور پھر انہیں شہید کر دیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ