یہ بات سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں عدم پھیلاو کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے سلسلے میں 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی پالیسی کو ترک نہیں کیا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیاں جلد از جلد اور ناقابل واپسی ہٹائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے سخت نفاذ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تہران کی جانب سے جوہری معاہدے کے تحت اپنے رضاکارانہ وعدوں کو ڈیفروسٹ کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ