28 نومبر، 2022، 11:16 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84956182
T T
0 Persons

لیبلز

نفسیاتی کھیل ہماری ٹیم کو متاثر نہیں کر سکتے ہیں: ایرانی ٹیم کا ہیڈ کوچ

دوحہ ، ارنا – ایرانی فٹبال ٹیم کے ہید کوچ نے کہا کہ نفسیاتی کھیل ہماری ٹیم کو متاثر نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بات کارلوس قیروز نے آج بروز پیر امریکہ کے خلاف میچ سے قبل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کل ہمارے لیے ایک خاص دن ہو گا۔ ورلڈ کپ میں کل ایرانی ٹیم کا تیسرا میچ ہے اور ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی پوری کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی ٹیم پوری طرح سے منظم ہے اور ہم بہترین نتائج حاصل کرنے اور اگلے مرحلے تک پہنچنے کیلیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ایرانی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ میں نے امریکی فٹ بال میں کام کیا ہے اور یہ میچ یقیناً میرے لیے ایک اچھا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پہلے دو میچ اچھے تھے اور میرے خیال میں دونوں ٹیموں کے لیے ایک مشکل اور دلچسپ کھیل ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم منگل کے روز اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .