27 نومبر، 2022، 5:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84954976
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا امریکی شرارت پر فیفا سے احتجاج

تہران، ارنا - ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا کو ایک ای میل بھیج کر امریکی فٹ بال فیڈریشن کے ایران کے جھنڈے کی تبدیلی کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا نشان ہٹا دیا۔

اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم منگل کے روز اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کا امریکی شرارت پر فیفا سے احتجاج

ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .