9 نومبر، 2022، 6:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84937691
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی قومی باکسنگ ٹیم کی سپین عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے ویزے جاری کردیے گئے

تہران۔ ارنا- ایران کی باکسنگ فیڈریشن کی کوششوں سے قومی باکسنگ ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شرک کیلئے سپین جانے کے ویزے جاری کردیے گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، جبکہ ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ مقابلوں کا 15 سے 26 نومبر تک سپین کے شہر ایلیکانٹے میں انعقاد کیا جائے گا تا ہم ان مقابلوں میں شرکت کے لیے ایران کی قومی ٹیم کے اراکین کے لیے آج بروز بدھ مطابق 9 نومبر کو ویزے کی درخواست جاری کردی گئی۔

اس سے قبل ہسپانوی سفارت خانے کیجانب سے ویزے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ لیکن ایرانی باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کی پیروی اور کوششوں اور سفارت خانے کے تعاون سے بالآخر ہمارے ملک کی باکسنگ ٹیم کے ویزے مقابلے شروع ہونے سے پہلے چھ دن کے اندر جاری کر دیے گئے۔

مرتضی ریگی (48 کلوگرام)، نیما بیاتی (54 کلوگرام)، علی اصغر افشاری (57 کلوگرام)، محمد پارسی (63.5 کلوگرام) اور آرین ساعد پناہ (92 کلوگرام) کی کیٹگیریز میں اس ٹورنامنٹ میں بھیجے گئے نوجوان باکسر ہیں۔

واضح رہے کہ "رضا مہدی پور" بطور ہیڈ کوچ اور "مرتضی سیفوندی" بطور کوچ ان ایرانی ٹیم کی رہنمائی کے ذمہ دار ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .