7 نومبر، 2022، 2:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84935379
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی عرب میں ملزم کو ایک وقت کھانے کی وجہ سے سزائے موت کا حکم دیا گیا

تہران، ارنا –  انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں ایک نوجوان کو  ایک ملزم کے لیے ایک وقت کھانا فراہم کرنے پر سزائے موت کے حکم کا اعلان کیا۔

یورپ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز کو مطلوب ایک شخص کو ایک وقت کا کھانا کھلانے کے الزام پر ایک سعودی نوجوان شہری احمد آل ادغام کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس تنظیم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ سعودی عدالت نے 6 سعودی نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب میں دی جانے والی پھانسی کی سزاؤں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

سعودی عرب میں 8 بچوں اور نوعمروں سمیت 53 افراد کو سزائے موت سنائے جانے کے حوالے سے یورپی- سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کی وارننگ کے بعد ورچوئل نیٹ ورکس کے کارکنوں نے سیاسی، نظریاتی مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف سعودی حکومت کے اس مجرمانہ فعل کی مذمت کے لیے "قتل عام بند کرو" کے عنوان سے مہم شروع کی ہے۔

سوشل نیٹ ورک کے کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور سعودی مسائل سے مربوط افراد نے سعودی عرب میں سیاسی اور نظریاتی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل نیٹ ورک پر ٹویٹس کرتے ہوئے سعودی حکومت کے ان قیدیوں کے ساتھ سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے ریاض حکام کی طرف سے نئے قتل عام کے ارتکاب کے خلاف خبردار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .