ہمارا ورلڈ کپ میں مقصد پہلے سے اگلے مرحلے تک پہنچنا ہے: ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ

تہران۔ ارنا- ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ایرانی قومی ٹیم کا مقصد دوسرے مرحلے میں پہنچنا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مہدی تاج" نے قومی فٹ بال ٹیم کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے قطر ورلڈ کپ میں قومی فٹ بال ٹیم کی شرکت کے موقع پر وزراء اور متعلقہ اداروں کے دوسرے رابطہ اجلاس میں کہا کہ قومی فٹ بال ٹیم کا کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے اور بہت اچھی حالت میں ہے۔

فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے قومی ٹیم کی صورتحال کو مطلوب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سیزن میں اگلے مرحلے میں آگے بڑھیں گے اور اس کو ممکن بنائیں گے۔

ایران کی قومی فٹ بال ٹیم 2022 ورلڈ کپ کے دوسرے گروپ میں انگلینڈ، امریکہ اور ویلز کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ ایران کا پہلا میچ 21 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔

**9467

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .