6 نومبر، 2022، 2:49 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84934441
T T
0 Persons

لیبلز

ماہشہر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ

اہواز، ارنا – ایرانی جنوبی صوبے خوزستان میں پاسداران انقلاب اسلامی کے ولی عصر (عج) کور کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر ماہشہر میں ایک فوجی ہیڈ کوارٹر دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا۔

ولی عصر کور کے تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ اتوار کے روز صوبے خوزستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے کے مقصد سے انقلاب مخالف عناصر کی تخریب کاری کی کارروائیوں کے تسلسل کے طور پر شہر ماہشہر میں ایک فوجی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہیڈ کوارٹر کی حفاظت کے لیے موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گرد عناصر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی حالت بہتر بنانے کے لیے تمام طبی طریقہ کار استعمال کرنے کے باوجود ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔
بیان کے مطابق دوسرے عنصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .