خوزستان
-
تصویرتہران مین ایک عام سا دن - 26 اکتوبر 2024
ہفتہ کی صبح (26 اکتوبر 2024) صیہونی حکومت نے تہران، خوزستان اور ایلام نامی صوبوں میں فوجی مراکز پر حملہ کیا، جسے ایران کے شاندار ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنادیا۔ اس صیہونی جارحیت کے باوجود ایران میں معمول کی زندگی رواں دواں ہے۔
-
تصویرکارون کے نخلستان میں کھجور تیار
ہر سال ستمبر کے آخر میں خوزستان کے باغات سے کھجور توڑنے کا وقت ہوتا ہے۔ یہ صوبہ ملک میں کھجور پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس سال خوزستان کے 17 شہروں میں 187 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور کی پیداوار متوقع ہے۔
-
تصویرخوزستان میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات، "قلعہ سلاسل" اور "داریون کریک"
سلاسل کا قلعہ شوشتر کا ایک بہت بڑا قلعہ ہے جس میں بہت سے برج، صحن، باغات اور کھائیوں کے آثار ہیں۔ اب اسکی تمام عمارت تباہ ہو چکی ہے، اور اس میں سوائے زیر زمین کمروں اور سرنگوں کے سوا اور کچھ نہیں بچا۔ اس قلعے کے قریب سب سے اہم اور حیرت انگیز چیز قدیم دور کی انجینئرنگ کا شاہکار داریون کریک ہے جسکو داریوش ھخامنش کے دور میں ہاتھوں سے کھودا گیا تھا۔
-
تصویرصدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ خوزستان کے دورے پر، لکڑی اور ایم ڈی ایف کی ایک بڑی فیکٹری کا افتتاح
تہران/ ارنا- آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعے کے روز اپنے منظم صوبائی دوروں کے سلسلے میں، ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ خوزستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شوش شہر میں لکڑی اور خام ایم ڈی ایف کی پیداوار کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ قابل ذکر ہے کہ خوزستان کی اس فیکٹری نے 550 ہیکٹر پر مشتمل یوکلیپٹس کے درختوں کا ایک جنگل لگایا ہے جسے اپنی پیداوار میں استعمال کر رہی ہے۔ اس فیکٹری میں 700 لوگ برسر روزگار ہوگئے ہیں۔
-
معاشرہرہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی " 24 ہزار شہداء کانفرنس" کے انتظامی امور کے شرکاء سے ملاقات، تصویریں
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج (24 فروری 2024) صوبہ خوزستان کی دوسری " 24 ہزار شہداء کانفرنس" کے انعقادکف انتظامی امور میں شامل افراد سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں ملاقات کی۔
-
سیاحتھورالعظیم جھیل
ھور العظیم یا کلان تالاب خوزستان کا سب سے بڑا آبی علاقہ ہے اور ایران کے سب سے بڑے آبی علاقوں میں سے ایک ہے۔ ھورالعظیم ویٹ لینڈ 120,000 ایکٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے اور جانوروں اور پودوں کے وسائل سے بہت مالا مال ہے۔ اس آبی زمین کے پانی کے ذخائر کو ایران میں دریائے کرخی اور عراق میں دریائے دجلہ سے فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ویٹ لینڈ بہت سے پرندوں کا مسکن ہے اور دنیا کا نایاب واٹر اوٹر بھی یہاں پایا جاتا ہے۔