6 نومبر، 2022، 1:03 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84934285
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے جنوبی علاقے میں 20 نئے ساحلی شہر تعمیر کیے جائیں گے

تہران، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب علاقے ماہشہر سے چابہار تک کل 20 شہر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات محمد مخبر نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ہرمزگان قدرتی گیس میتھانول پروڈکشن کمپلیکس کی سٹارٹ اپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساحلی شہر ماہشہر اور چابہار شہروں کے درمیان ملک کے جنوب مغرب اور جنوب مشرق میں بنائے جائیں گے۔
مخبر نے اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے میدان میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
میتھانول پروڈکشن کمپلیکس پارس اسپیشل اکنامک زون میں واقع ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کی برآمدی آمدنی میں اضافے کے پیش نظر یہ مستقبل میں خطے کے توانائی کے نیٹ ورکس میں سے ایک بن جائے گا۔
اس اجلاس کے دوران پارسیان بندرگاہ کے ساتویں اور آٹھویں راستے کا بھی فائدہ اٹھایا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .