ایران نے جنوبی کوریا کے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیول میں ایک جشن کے دوران، درجنوں حصہ لینے والوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے بعد اس حادثے کے متاثرین  اور ان کے اہل خانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے امید ظاہر کی کہ سیول حکام کی جانب سے مناسب اقدامات کرتے ہوئے اس المناک واقعے کے تمام متاثرین کی جلد از جلد شناخت کر لی جائے گی۔

کنعانی نے سیول میں ایک جشن کی تقریب میں درجنوں شرکاء کے زخمی ہونے۔جس کی وجہ زیادہ بھیڑ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی جانب سے کوریائی حکام کے ساتھ تعاقب کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کے 5 شہری اس واقعے کے متاثرین میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پہلے گھنٹوں سے ہمارے ملک کا سفارت خانہ، کوریائی حکام کے ساتھ فوری رابطے میں ایرانی ہم وطنوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور یہ تعاقب ایرانی ہم وطنوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں مکمل معلومات اور زخمی یا ممکنہ لاپتہ افراد کی صورت حال کی پیروی کرنے کیلے جاری ہے۔

کنانی نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کے متاثرین کے قانونی اور قونصلر حقوق کا حصول ہمارے ملک کے سفارت خانے کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سیول میں ہالووین پارٹی کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 150 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی ہوئے۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق مرنے والوں میں کم از کم 19 غیر ملکی بھی شامل ہیں جن میں ایران، چین، ازبکستان اور ناروے کے شہری بھی شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .