29 اکتوبر، 2022، 5:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84926975
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی خواتین کی والی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں 29 درجے بہتری

تہران، ارنا – ایرانی خواتین کی یوتھ اور جونیئر ٹیمیں عالمی فیڈریشن کی رینکنگ میں مجموعی طور پر  29درجے کی بہتری کے ساتھ ترتیب میں 30 اور31 ویں پوزیشنوں پر آگئیں۔

عالمی والی بال فیڈریشن نے خواتین کے شعبے میں اپنی نئی رینکنگ کا اعلان کیا جس کے مطابق ایرانی خواتین کی یوتھ والی بال ٹیم نے 10 درجے کی بہتری کے ساتھ 30 ویں پوزیشن حاصل کی اور ایرانی خواتین کی جونیئر والی بال ٹیم نے بھی  18 درجے کی بہتری کے ساتھ 31 ویں پوزیشن حاصل کی۔

ورلڈ والی بال فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ رینکنگ میں کروشیا، یوروگوئے اور ایرانی خواتین کی انڈر 20 ٹیمیں 10 پوائنٹس کے ساتھ  تینوں 30 ویں نمبر پر ہیں۔ اطالوی، سربیا اور امریکی ٹیمیں بالترتیب 130، 116 اور 90 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے تیسرے نمبروں پر ہیں۔

ایرانی خواتین کی جونیئر والی بال نے 18 درجے کی بہتری اور 5 پوائنٹس کے ساتھ 31 ویں پوزیشن کو حاصل کیا ہے اور سلووینیا، نیدرلینڈز اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی 31 ویں نمبر پر ہیں۔

اطالوی، امریکی اور روس کی ٹیموں بھی بالترتیب 120، 110 اور 102 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایشیائی خواتین کی یوتھ والی بال چیمپئن شپ 4 سے11 جولائی تک قازقستان کی میزبانی میں منعقد ہوئی جس میں ایران نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

ایشین خواتین جونیئر والی بال چیمپئن شپ بھی تھائی لینڈ میں 6جون سے 13 جون تک منعقد ہوئی جس میں ایران  نے 11 ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .