ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم نے جنوبی کوریا کو زیر کر کے تاریخ رقم کر دی

تہران، ارنا – ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم نے ساتویں ایشین والی بال کنفیڈریشن کے خواتین کپ کے اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کی شکست دی۔

ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم نے پیر کے روز فلپائن کے شہر مانیل میں کھیلے گئے میچ میں اپنی حریف جنوبی کوریا کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

ایرانی ٹیم نے اپنے جنوبی کوریا کے حریف کو 3 سیٹس میں بالترتیب 25-10، 25-15، 25-13 پوائنٹس کے ساتھ شکست دے دی۔

اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم کی یہ پہلی فتح ہے۔

ایرانی خواتین کی ٹیم منگل کے روز ویتنام سے مقابلہ کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .