24 اکتوبر، 2022، 2:36 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84922135
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی کا باہمی احترام پر مبنی چین کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ اور تہران کے تعلقات کو باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر بڑھانا چاہیے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ کو تیسری بار اقتدار سنبھالنے پر ایک مبارکباد کے پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے مقاصد پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کو باہمی احترام اور مفادات پر مبنی تمام تر تعلقات کی توسیع کا نمونہ ملے گا۔
صدر رئیسی نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی تنظیموں اور اداروں کے درمیان تعاون بین الاقوامی امن اور استحکام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مفادات کا بھی تحفظ کرے گا۔
اتوار کے روز، شی جین پینگ کو سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی تاریخی کانگریس میں مسلسل تیسری مرتبہ 20ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
چینی صدر گزشتہ 10 سالوں سے پارٹی کی صدارت کر رہے ہیں، اس لیے وہ ملک کے پہلے عہدیدار تصور کیے جاتے ہیں، جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر لگاتار تین بار کام کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .