19 اگست، 2021، 2:18 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84442514
T T
0 Persons
ڈاکٹر رئیسی کی چینی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تعاون کی سطح کو بہتر بنانا اور چین کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا خارجہ پالیسی کے شعبے میں ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے چین کے اسٹریٹجک منصوبوں ، جیسے "ون بیلٹ ون وے" بڑے منصوبے کو ایران کے مفادات کے مطابق سمجھتے ہوئے کہا کہ ایران چین کے جامع تعاون پروگرام کا مکمل نفاذ دونوں ممالک کے ایجنڈے میں ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران ایک متحد چین کی مکمل حمایت کر کے اس ملک کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی کھلی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔

رئیسی نے یکطرفہ اقدامات کے  سامنے چین کے اسٹریٹجک موقف کو سراہتے ہوئے چین کے مختلف بین الاقوامی شعبوں بشمول جوہری حقوق کی حمایت، شنگھائی معاہدے میں ایران کی رکنیت اور ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کے لیے چین کا تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا۔

رئیسی نے کورونا سے نمٹنے میں چین کے تعمیری کردار خاص طور پر بڑی تعداد ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کو ایک قابل قدر قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے اور ایران کو ویکسین فروخت کرنے میں چینی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خریدی گئی ویکسین کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

اس موقع میں چینی صدر نے پچھلے 50 سالوں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، خاص طور پر ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے کے بعد ، نمایاں نتائج اور کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے چین کے بنیادی مفادات سے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شنگھائی معاہدے میں ایران کی باضابطہ رکنیت کے لیے اس ملک کی حمایت اس تنظیم کے طویل المدتی مفادات کے مطابق ہے۔

شی جین پینگ نے کورونا وبا کے دوران ایران اور چین کے درمیان تعمیری تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کو ویکسین پہنچانے اور ایران کو کووڈ 19 وائرس پر قابو پانے کیلیے پوری کوشش کرے گا۔

انہوں نے افغانستان کے بارے میں چین اور ایران کے مشترکہ مفادات اور مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ہم موجودہ صورت حال میں ہم باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .