23 اکتوبر، 2022، 10:30 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84921423
T T
0 Persons

لیبلز

عالمی انوویشن انڈیکس میں ایرانی پوزیشن میں 7 درجے بہتری

تہران، ارنا – ایران گلوبل انوویشن انڈیکس (GII) میں 132 ممالک میں 60 ویں نمبر سے 53 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جو اب تک حاصل کردہ بہترین درجہ ہے۔

 ایران گلوبل انوویشن انڈیکس (GII) میں 132 ممالک میں  7 درجے بہتری کے ساتھ60 ویں پوزیشن سے 53 ویں پوزیشن تک پہنچ گیا جو اب تک حاصل کردہ بہترین درجہ ہے جس رپورٹ کے مطابق ایران مشرقی اور وسطی ایشیا کے 10 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے اور درمیانے سے کم فی کس آمدنی کے ساتھ دنیا کی 36 معیشتوں کے درمیان 3 ویں پوزیشن پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہمارے ملک نے 2021 میں 60 ویں پوزیشن، دوسال پہلے (2020) کو 67 ویں پوزیشن کو حاصل کیا تھا جو ایران کی پوزیشن میں مسلسل بہتری کی علامت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .