1 مئی، 2025، 3:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85820068
T T
0 Persons

لیبلز

ایران سے ٹرانزٹ ہونے والے سامان کا حجم 2 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا

تہران/ ارنا- شاہراہوں اور شہری آبادکاری کے نائب وزیر امین ترفع نے کہا ہے کہ ایران کے ذریعے دیگر ممالک کے لیے ٹرانزٹ ہونے والے سامان کا حجم 2 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

نائب وزیر امین ترفع نے کہا کہ یہ ریکارڈ علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ اور مختلف معاہدوں کی مدد سے حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے گزرنے والی شاہراہیں پرامن، سستی اور رواں ہیں۔

امین ترفع نے بتایا کہ چند مہینے قبل ایران اور خطے کے 14 ممالک کے درمیان "ٹراسیکا" وزرا اور نائب وزرا کے اجلاس کا انعقاد ہوا جو اس بات کی علامت ہے کہ تہران ٹرانزٹ راستوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی مکمل آمادگی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ایکو رکن ممالک کے وزرائے نقل و حمل کا اجلاس بھی ایران میں منعقد ہوگا اور اس سے قبل ایکو ریل کوریڈور کا افتتاح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نائب وزیر نقل و حمل نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی نقل و حمل کے متعدد مشترکہ منصوبوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .