22 اکتوبر، 2022، 2:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84920165
T T
0 Persons

لیبلز

گزشتہ سال کے دوران برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایران کے صدر نے کہا کہ جیسا کہ ایرانی عوام مسلط کردہ جنگ میں کامیاب ہوئے ویسا بھی وہ پابندیوں کی جنگ میں کامیاب ہوں گے اور پابندیوں کی جنگ کے افسران پیداوار اور برآمد کنندگان ہیں جنہیں اس جنگ کی کامیابی کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ تہران کے سربراہی سمٹ ہال میں منعقدہ قومی یوم برآمدات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر رئیسی نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات میں 40 فیصد اضافہ اور اس سال غیر تیل کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ برآمد کنندگان اور اقتصادی کارکنوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر عائد تمام پابندیاں ملک کی ترقی کو روکنے، ملکی پیداوار اور برآمد کے آگے بند بابندھنے اور ایران کو محض ایک صارف ملک بنانے کے لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ایران ترقی کرے اور اسی لیے افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ایرانی قوم ترقی کرے اور اس کی پیداوار اور برآمد ہو تاہم ایران بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کرکے مارکیٹ کو فتح کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے کہ خطے کی معیشت کے ساتھ تعلقات جوڑے اور خطے میں سامان کے نقل و حمل، مالیاتی اور زر کی گردش سے اپنے حصے کو نکالنا ایران کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ اس میدان میں سرگرم عمل ہیں اور یہ اجلاس اس بات کی علامت ہے کہ اقتصادی ترقی ایک ناقابل حصول ہدف نہیں ہے بلکہ ممکن ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .