گزشتہ 5 مہینوں میں مشرقی افریقہ کے ساتھ ایران کی تجارت دوگنی ہو گئی ہے

تہران، ارنا - ایرانی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 5 مہینوں میں مشرقی افریقی براعظم کے ساتھ ایران کی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہو گئی ہے۔

یہ بات سید احمد رضا علایی طباطبایی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہی۔

طباطبایی نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 5 مہینوں میں مشرقی افریقی براعظم کے ساتھ ایران کی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے رواں سال میں افریقہ میں ایرانی برآمدات کے بارے میں کہا کہ اس ایرانی سال کے پہلے 5 مہینوں میں افریقہ کو برآمدات گزشتہ سال کی کل برآمدات کے برابر تھیں یعنی گزشتہ سال افریقہ کے ساتھ تجارت تقریباً ایک ارب ڈالر تھی

سید احمد رضا علایی طباطبایی نے نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے حوالے سے کہا کا آنے والے مہینوں میں اور پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے بعد، ہم اس ملک کے ساتھ تجارت میں مثبت اور بڑھتی ہوئی نمو دیکھیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .