28 ستمبر، 2022، 7:18 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84899621
T T
0 Persons

لیبلز

ملک کی غیر ملکی تجارت 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے

تہران، ارنا – ایرانی کسٹم نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ مہینوں میں ملک کی غیر ملکی تجارت 13.2 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ارب 282 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی کسٹم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ چھ مہینوں میں ملک کی غیر ملکی تجارت وزن کے لحاظ سے 68 ہزار ٹن تھی لیکن اس مدت کے دوران برآمدات کی شرح 24 ارب اور 251 ملین ڈالر (51 ملین اور 783 ہزار ٹن) تک پہنچ گئی ہےجو وزن کے لحاظ سے 12.5فیصد کمی اور قیمت کے لحاظ سے 13.32فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس عرصے کے دوران درآمدات کی شرح 26 ارب 31 ملین ڈالر تھی جس میں وزن کے لحاظ سے14.72فیصد کمی اور مالیت کے لحاظ سے 13.15فیصد اضافہ ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .