یہ بات سید عباس موسوی نے علاقے ارس میں منعقد ہونے والی ایرانی مشق 'اقتدار' کے حوالے سے ٹویٹر میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشق کا واضح پیغام ہمسایہ ممالک کے لیے امن، دوستی اور مستحکم سلامتی کے قیام اور دشمنوں کے لیے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کا اعلان اور کسی بھی خطرے اور مداخلت کا فیصلہ کن جواب ہے۔
پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل محمد خاکپورنے آج کہا کہ پیراشوٹ ہیلی برن آپریشن، نائٹ گیلپ آپریشن، ہیلی کاپٹر کامبیٹ آپریشن، جنگی اور خودکش ڈرون آپریشن، نیز دریائے اراس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سڑکوں پر قبضہ اور کنٹرول، بلندیوں پر قبضہ اور جارحانہ تباہی؛ اس مشق کے مختلف حصوں میں سے کچھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مشق کا پڑوسی ممالک کو پیغام، امن اور پایئدار سلامتی کی مضبوطی ہے اور دشمنوں کیلئے اس کا پیغام، ملک کی سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے دیگر مسلح افواج کے ساتھ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری افواج کی تیاری کا اعلان ہے۔
آپ کا تبصرہ