17 اکتوبر، 2022، 8:47 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84914879
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی جونیئر ٹیم نے ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 13 تمغے جیت لیے

تہران، ارنا - ایرانی مردوں اور خواتین کی ایتھلیٹکس ٹیم نے ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 13 تمغے جیت لئے۔

ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلوں کا 13 سے 16 اکتوبر تک کویت کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی مردوں اور خواتین کی ایتھلیٹکس ٹیم نے ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 13 تمغے جیت لئے۔

ان مقابلوں کے آخری دن میں اتوار کو الٰہہ علیزادہ نے ویٹ تھرو میں 14.92 میٹر کے حصے میں تیسری پوزیشن ، الناز موسایی نے 3797 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن، رضا مصطفی نژاد نے 2000 میٹر کے حصے میں تیسری پوزیشن، یوسف آذریان نے چوتھی پوزیشن، ستایش امینی نے 2000 میٹر میں تیسری پوزیشن، ملینا اسماعیلی  نے 200 میٹر میں آٹھویں پوزیشن، عباس محراب پور نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی کھیلاڑیوں نے گزشتہ تین دنوں میں بھی 9 تمغے حاصل کیے تھے جو مجموعی طور ایرانی تمغوں کی تعداد 13 تمغوں تک پہنچ گئی۔

ایرانی ٹیموں کی جانب سے حاصل ہونے والے تمغے حسب ذیل ہے:

محمدحسام مظفری، نازنین فاطمہ عیدیان، مہدی ھفت‌چشمہ اور سجاد آقایی نے طلائی تمغہ ملیکا نوروزی، ارشیا مصدقی، سینا افشین‌فر اور فرید قرنجیک  نے چاندی کا تمغہ اور مہدیس ‌مینایی‌پور، الہه علیزادہ، الناز موسایی، ستایش امینی و رضا مصطفی‌نژاد نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .