صدر رئیسی کی پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مبارکباد

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے ایک بیان میں پیغمبر اسلام حضرت محمد المصطفیٰ (ص) کی یوم پیدائش کے موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز اسلامی ممالک کے قائدین اور عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت کمال کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، یہ ایک روشنی ہے جو آج کی دنیا میں انسانیت کی راہنمائی کرتی ہے۔

رئیسی نے ان پرمسرت ایام کی برکات اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے عزم و ارادے اور ایمان پر بھروسہ کرتے ہوئے ملت اسلامیہ اور دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کی بالادستی کے درمیان مزید اتحاد اور یکجہتی کی امید ظاہر کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .