9 اکتوبر، 2022، 3:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84907684
T T
0 Persons

لیبلز

اس سال اقتصادی ترقی 2.9 فیصد اور 2 میکرو انڈیکیٹرز میں بہتری

تہران، ارنا – عالمی بینک نے 2022 میں ایران کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اپنے تازہ ترین جائزے میں معیشتی ترقی کی شرح2.9 فیصد اور ایران کے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی توازن میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی اقتصادی صورتحال پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے اس سال خطے کی اقتصادی ترقی 5.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 2021 میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی اقتصادی ترقی 3.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

خطے کے ممالک میں، کویت 2022 میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کا تجربہ کرے گا۔ عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ کویت کی معیشت اس سال 8.5 فیصد اضافہ ہو گی جو خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ مراکش بھی 1.2فیصد کی ترقی کے ساتھ اس سال سب سے کم اقتصادی ترقی کا تجربہ کرے گا۔

2022 میں دیگر ممالک کی اقتصادی ترقی کی پیشین گوئی حسب ذیل ہے: قطر 4 فیصد، متحدہ عرب امارات 5.9 فیصد،سعودی عرب 8.3 فیصد،بحرین 3.8 فیصد،عمان 4.5 فیصد، الجزائر 3.7 فیصد،عراق 8.2 فیصد،، مصر 6.6 فیصد،تیونس 2.7 فیصد،اردن 2.1 فیصد،مغربی کنارے اور غزہ 3.5 فیصد، اور جبوتی 3.6 فیصد۔

عالمی بینک کی پیشن گوئی کے مطابق امریکی پابندیوں کی پالیسیوں کے تسلسل کے باوجود ایران کی معیشت اس سال ترقی کرے گی اور 2.9فیصد تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .