11 جنوری، 2017، 2:24 PM
News ID: 3396184
T T
0 Persons
2017 میں ایران کی ترقی کی شرح 5.2 فیصد ہوگی: عالمی بینک

تہران - ارنا - عالمی بینک نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں 2017 میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کی شرح میں 5.2 فیصد اضافے کی پیشن گوئی کی ہے.

تفصيلات مطابق؛ مختلف عالمي مالياتي اداروں نے گزشتہ سال ميں ايران كي ترقي پر اطمينان كا اظہار كيا اور نئے سال كے حوالے سے عالمي بينك نے بھي ايران كي شرح ترقي ميں 5.2 فيصد كے اضافے كي پشن گوئي كي ہے.



عالمي بينك كي بين الاقوامي اقتصادي آؤٹ لوك 2017 كے مطابق، افريقي ملك جبوتي كے بعد مشرق وسطي اور شمالي افريقي ممالك كے درميان اس سال ايران كي ترقي كي شرح سب سے زيادہ ہوگي.



اس رپورٹ ميں كہا گيا ہے كہ 2018 اور 2019 ميں بھي ايران كي اقتصادي ترقي كي شرح 4.8 اور 4.5 فيصد رہے گي.



اس اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے كہ عالمي ماہرين اور مالياتي ادارے ايران كي ترقي اور خوشحالي ميں توسيع پر اطمينان ركھتے ہيں.



آئي ايم ايف كے اندازوں كے مطابق بھي، اسلامي جمہوريہ ايران كي شرح نمو ميں مزيد اضافہ ہوگا اور افراط زر كي شرح ميں بھي كمي كا امكان واقع ہے.



۲۷۴**