8 اکتوبر، 2022، 8:49 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84906952
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونیوں کو پے در پے لڑائیوں کیلئے تیار رہنا چاہیے: حماس

تہران، ارنا - اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ میں ہفتہ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس تحریک نے صہیونی اور قابض آباد کاروں سے بھی کہا کہ اس قوم کے ساتھ پے در پے لڑائیوں کے لیے تیار رہیں جس نے اپنی سرزمین کو آزاد کرنے اور دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صیہونیوں نے ہفتہ کے روز جنین کیمپ پر حملہ کیا اور ایک گھر کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی۔

صیہونیوں نے جنین کیمپ میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کرکے ایک لڑکی سمیت کم از کم سات افراد کو زخمی اور دو فلسطینی نوجوانوں محمود الصوص اور احمد محمد حسین ضراغمہ کو شہید کردیا۔

جنین کیمپ میں فلسطینی جنگجوؤں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .