تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈنمارک کے سفیر کو تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں بلایا گیا اور انہیں ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر سرد ہتھیار سے مسلح شخص کے حملے پر جواب طلب کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر ایک مسلح شخص نے حملہ کیا جس سے مقامی اہلکار کا ایک فرد زخمی ہوگیا اور سفارت خانے کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈنمارک کے سفر کو یاددلایا گیا کہ وہ ویانا کنونشن کی قراردادوں کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرے اورڈپلومیٹک جگہوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کرے۔
ڈنمارک کے سفیر نے اس واقعہ پر معافی مانگی اور کہا کہ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایرانی حکومت کے احتجاج کی اطلاع کوپن ہیگن کو فوری طور پر دے دی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ