20 جولائی، 2022، 8:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84828389
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں ارجنٹائن کے عارضی ناظم الامور کی طلبی

تہران، ارنا- ایران میں قائم ارجنٹائنی سفارتخانے میں تعینات عارضی ناظم الامور کو آج بروز بدھ کو محکمہ خارجہ طلب کرکے ان کو ایرانی حکومت کی ارجنٹائن حکومت پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ارجنٹائن میں وینزویلا کے کارگو طیارے کے پانچ ایرانی شہری کے باہر نکلنے پر پابندیاں لگانے کے بعد، وزارت خارجہ کے دفتر کے سربراہ برائے امریکی امور کیجانب سے تہران میں ارجنٹائن کے عارضی ناظم الامور کو محکمہ خارجہ طلب کرلیا گیا اور ان کو ایرانی حکومت کی ارجنٹائن حکومت پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

اس ملاقات میں ارجنٹائن کے جج کی جانب سے طیارے اور ایرانی شہریوں کی حالت کے بارے میں تحقیقات کے لیے الزامات کی بے بنیاد ہونے اور تحقیقات کے طویل عمل کے ناقابل قبول ہونے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ وینزویلا کے طیارے اور ان کے ایرانی عملے کی صورتحال، بین الاقوامی قانون اور اور ایوی ایشن کنونشنز کے فریم کے اندر مکمل قانونی تھی اور اسی سلسلے میں ایرانی شہریوں پر کوئی الزام نہیں لگاسکتا۔

اس سلسلے میں ایرانی حکومت اور ایرانی عملے کے اہل خانہ کی جانب سے سفری دستاویزات کی مسلسل ضبطی اور ان کے ملک سے باہر نکلنے پر پابندی جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک مثال ہے، کے حوالے سے سخت تشویش کا اعلان کیا گیا۔ ان کے باہر نکلنے پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نیز اس ملاقات وزارت خارجہ کے دفتر کے سربراہ برائے امریکی امور نے صہیونی میڈیا کی بعض خبروں کی اشاعت اور بعض بے بنیاد الزامات کو منسوب کرنا، جو کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہمارے ملک کے شہریوں سے صیہونیوں کی دشمنی کو ظاہر کرتے ہیں، پر تبصرہ کیا اور ارجنٹائن کیجانب سے اس عمل کے تسلسل کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اپنے فرائض کے دائرے میں ایرانیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اور اس سلسلے میں، وہ ارجنٹائن کی حکومت سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹانے اور پانچ ایرانی عملے کی فوری روانگی کے لیے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں پوری کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .