یہ بات جنرل سیاوش مسلمی نے جمعہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسادیوں سے ضبط کی گئی اشیاء میں ہاتھ سے بنے ہتھیار، چاقو، مختلف قسم کے ماسک کے علاوہ منشیات اور الکوحل کے مشروبات شامل ہیں۔
جنرل مسلمی نے کہا کہ کچھ فسادیوں نے بعد میں سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے ہاتھ سے بنی چیزیں اپنے پردے کے نیچے چھپا رکھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ فسادات ایک میڈیا جنگ ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استکبار نے شروع کر دی ہے۔
مسلمی نے نتیجہ اخذ کیا کہ دشمن نے واضح طور پر فسادات کا دفاع کرتے ہوئے دکھایا کہ وہ خواتین کے حقوق کی حمایت نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ