ایران میں "سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک" کے تجرباتی نمونے کا کامیاب آزمایش

تہران- ارنا- ایرانی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ "سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک" کا تجرباتی نمونہ ایک ذیلی تحقیقاتی نمونے کے ساتھ کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی خلائی تنظیم نے ایران اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی کوششوں اور وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کے تعاون سے "سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک" کے پروٹو ٹائپ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا اور اس کا کامیاب تجربہ کیا جو سیٹلائٹس کو زمین کے مختلف مداروں کے درمیان منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 اسی بیان کے مطابق، سامان آربیٹل ٹرانسمیشن بلاک انجینئرنگ کے نمونے کے سب سسٹمز کی کارکردگی کو خلائی حالات کے قریب کے حالات میں جانچا گیا، اور مذکورہ بلاک کی کارکردگی کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور اونچائی پر آپریشنل حالات میں اس کی کارکردگی ثابت ہوئی۔

 بیان کے مطابق، سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک کے ڈیزائن اور تعمیر میں، جو مصنوعی سیاروں کی مداری اونچائی کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ایسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جو صرف چند ممالک کے لیے مخصوص ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .