28 ستمبر، 2022، 5:03 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84899554
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کی شرح اموات؛ مزید 7 افراد جاں بحق

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 7 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی شرح اموات کی تعداد 144 ہزار 416 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، مزید 262 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک  78 کورونا سے متاثرہ نئے افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کا شکار افراد کی تعداد 7 ملین 547 ہزار 968 تک پہنچ گئی ہے اورخوش قسمتی سے اب تک کورونا سے متاثرہ 7 ملین 325 ہزار 59 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔  تاہم اس وبا کا شکار 161 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں 54 ملین 87 ہزار 89 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیز اسی رپورٹ کے  مطابق، اب تک ملک میں 65 ملین 81 ہزار 685 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 480 ہزار 657 افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اور31 ملین 207 ہزار 915 افراد نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے۔ اور اب تک ایران میں 154 ملین 770 ہزار 257 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .