11 ستمبر، 2022، 4:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84884599
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کی شرح اموات؛ مزید 24 افراد جاں بحق

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 24 افراد کا انتقال ہوگئے اور اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی شرح اموات کی تعداد 144 ہزار 178 تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، مزید 696 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک   199 کورونا سے متاثرہ نئے افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کا شکار افراد کی تعداد 7 ملین 538 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے اورخوش قسمتی سے اب تک کورونا سے متاثرہ 7 ملین 315 ہزار 563 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔  تاہم اس وبا کا شکار 547 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک میں 53 ملین 926 ہزار 90 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیز اسی رپورٹ کے  مطابق، اب تک ملک میں 65 ملین 46 ہزار 295 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 438 ہزار 202 افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اور31 ملین 49 ہزار 116 افراد نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے۔ اور اب تک ایران میں 154 ملین 533 ہزار 613 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 28 ہزار 26 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .