20 ستمبر، 2022، 9:38 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84892149
T T
0 Persons

لیبلز

پابندیاں، دہشت گردی، جنگ اور خونریزی یکطرفہ پن کا نتیجہ ہے: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو طاقتور ممالک کا ادارہ نہیں ہونا چاہیے اور پابندیاں، دہشت گردی اور جنگ و خونریزی یکطرفہ پن کا نتیجہ ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جنہوں نے گزشتہ رات  ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے، نیویارک کے ہوائی اڈے پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سفر کے دوران ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کی جائے گی۔ صدر ایران نے بڑی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں کے ہتھکنڈے کو عالمی صلح و آشتی کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے موضوعات میں شمار کیا۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .