ایرانی صدر  21 ستمبر کو اقوام متحدہ میں ورچوئل تقریر کریں گے: تخت روانچی

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا ہے کہ علامہ "سید ابراہیم رئیسی" 21 ستمبر کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس میں ورچوئل تقریر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس کا منگل کے روز (21 ستمبر) کو مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے خارجہ کی تقریروں سے آغاز کیا جائے گا۔

تخت روانچی نے کہا کہ علامہ سید ابراہیم رئیسی 21 ستمبر کی صبح کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سربراہی اجلاس میں ورچوئل تقریر کریں گے اور اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد نیویارک میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کا 14 ستمبر کو آغاز کیا گیا ہے لیکن سربراہی اجلاس 21 ستمبر سے آغاز اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر توانائی، خوراک، نسل پرستی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کے شعبوں میں متوازی طور پر اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوں گے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد شرکت کرے گا۔

تخت راونچی نے کہا کہ اس سال کچھ سربراہان اور وزرائے خارجہ کی موجودگی کیساتھ علاقائی امور پر بھی خاصی بات چیت ہوگی۔

ایرانی سفارتکار نے کہا کہ یمن، افغانستان اور علاقائی مسائل وہ اہم موضوعات ہیں جن پر مختلف ممالک کے نمائندے اس اچھا موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  تبالہ خیال کر سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .