صدر رئیسی شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند پہنچ گئے

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت کچھ دیر پہلے ازبک شہر سمرقند پہنچے، جو شنگھائی اقتصادی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ 

ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ نعمتوویچ عارف اف اور اس ملک کے متعدد اعلیٰ حکام کے علاوہ تاشقند میں ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
ازبک صدر شوکت میرضیایف اپنے ایرانی ہم منصب علامہ سید ابراہیم رئیسی کا با ضابطہ استقبال کریں گے۔
رئیسی اپنے ازبک ہم منصب شوکت میرضیایف کی باضابطہ دعوت کی بنا پر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 22ویں سربراہی اجلاس میں شریک ہیں۔
رئیسی اپنے ازبک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کردئے جائیں گے۔
ایرانی صدر سربراہی اجلاس میں تقریر بھی کریں گے اور سائیڈ لائنز پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا 15 سے 16 ستمبر تک سمرقند میں انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .