حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز سیف الزعابی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
یہ ملاقات اماراتی سفیر کی واپسی کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے بعد تہران میں ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں خطے میں امن کے استحکام کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
امیرعبداللہیان نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تعاون کی پیروی کے لیے ایک کمیشن بنانے، قونصلر تعلقات کو منظم کرنے اور طبی خدمات اور تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
اپنی طرف سے، اماراتی سفیر نے ایک بار پھر ایران میں اپنی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔
آخر میں، سفیر نے ایران کے ساتھ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کے بارے میں اپنے ملک کے حکام کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
![ایرانی وزیر خارجہ کی اماراتی سفیر سے ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کی اماراتی سفیر سے ملاقات](https://img9.irna.ir/d/r2/2022/09/14/4/169908036.jpg?ts=1663102274993)
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں تعینات اماراتی سفیر سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے حوالے سے ایران کی پالیسی پر روشنی ڈالی۔
متعلقہ خبریں
-
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر:
تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی کا مقصد پلوں کی مرمت اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے
تہران، ارنا - متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے اس ملک کے سفیر کی تہران میں واپسی کے…
-
قریب مستقبل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر تہران میں اپنے مشن کا آغاز کرے گا
تہران، ارنا - متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اس ملک کے سفیر سیف…
آپ کا تبصرہ