14 ستمبر، 2022، 12:09 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84887364
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی اماراتی سفیر سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں تعینات اماراتی سفیر سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے حوالے سے ایران کی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

حسین امیرعبداللہیان نے بدھ  کے روز سیف الزعابی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
یہ ملاقات اماراتی سفیر کی واپسی کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے بعد تہران میں ہوئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں خطے میں امن کے استحکام کے لیے علاقائی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
امیرعبداللہیان نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تعاون کی پیروی کے لیے ایک کمیشن بنانے، قونصلر تعلقات کو منظم کرنے اور طبی خدمات اور تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
اپنی طرف سے، اماراتی سفیر نے ایک بار پھر ایران میں اپنی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔
آخر میں، سفیر نے ایران کے ساتھ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کے بارے میں اپنے ملک کے حکام کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .