یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب نانایا ماہوتا کے ساتھ ایک ویبینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دونوں فریقوں نے دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران میں کرونا کے مسلسل خطرات اور مختلف ویکسین کی تیاری کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اس میدان میں مشترکہ سائنسی تعاون کو تعلقات کی موثر صلاحیتوں میں سے ایک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت 45 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی اور انہیں خدمات پیش کر رہا ہے، عالمی برادری کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ جیسے دوست ممالک سے بھی اس سلسلے میں مدد کا مطالبہ ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیاسی اور اقتصادی کمیٹی کے انعقاد کو ایک اہم موقع سمجھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا۔
ماہوتا نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے لیے ایران کے انسانی ہمدردی کے موقف کی تعریف کی اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی پالیسی افغانستان میں امن قائم کرنے اور اس ملک کے مہاجرین کی مدد پر بھی زور دیتی ہے۔
دونوں وزراء نے تہران اور ویلنگٹن تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے مشترکہ اقتصادی سیاسی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
افغان امن کیلئے جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے: امیرعبداللہیان
13 ستمبر، 2022، 10:37 AM
News ID:
84886081
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل، جس میں تمام نسلی گروپ شریک ہوں، وہاں امن و استحکام کے قیام کے لیے ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ویٹیکن اور نیوزی لینڈ کے سفیروں نے امیر عبداللہیان کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ویٹیکن اور نیوزی لینڈ کے نئے سفیروں نے اپنی اسناد…
-
انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر کا بیرون ملک ہم وطنوں کے ظلم و ستم پر رد عمل
تہران، ارنا - ایران کے ہیومن رائٹس ہیڈ کوارٹرز نے ایرانی صدارتی انتخابات کے دن بیرون ملک میں…
-
حضور اقدس کی توہین کے بارے میں مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں کا رد عمل:
آزادی، انسانیت کی بہتری کیلئے ہے ، الہی مذاہب کے تقدس کی توہین نہیں
تہران، ارنا - مذہبی اقلیتوں کے رہنماؤں نے پیغمبر اسلام پر فرانس کے صدر کے حالیہ الفاظ اور اقدامات…
آپ کا تبصرہ