یہ بات سید رضا فاطمی امین نے جمعہ کے روز صوبے قم کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی غیر تیل کی برآمدات سال 2021 میں 35 ارب ڈالر سے بڑھ کر سال 2022 میں 58 ارب تک پہنچ گئی ہیں اور موجودہ ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں غیر تیل کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فاطمی امین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ایرانی معیشت کے عمومی حالات کافی امید افزا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مصنوعات کی پیداوار میں بھی ہم مینوفیکچرنگ میں تیزی دیکھ رہے ہیں، اور مثال کے طور پر ایران کی اسٹیل کی پیداوار میں 5 فیصد اور ایلومینیم کی پیداوار میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی وزیر نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی پیداوار کاروں، گھریلو آلات، شیشے کے برتن، تانبے وغیرہ میں بھی نظر آتی ہے، حالانکہ کچھ اشیا جیسے کوکنگ آئل کی صورت میں ہمیں پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی ایک وجہ اس پروڈکٹ کی اسمگلنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال افریقی ممالک کو ایران کی برآمدات میں بھی 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور روس کو اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ