دفاعی ساز و سامان کی تیاری کیلئے کسی ملک پر انحصار نہیں کرتے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی فوج کی فضائی دفاعی افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور دوستی کا خواہاں ہے اور فوج کا فضائی دفاع ہر قسم کے خطرات سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی علوم کے میدان میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے جمعہ کے روز ایران میں مقیم غیر ملکی فوجی مشیروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعمیری، موثر اور نتیجہ خیز تعامل اور علم کے تبادلے کو ہر سطح پر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس آج کی فوج، مقامی علم، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات اور ایک ذہین اور توجہ دینے والی افرادی قوت پر بھروسہ کرتے ہوئے تمام پابندیوں کو عبور کرتے ہوئے علاقائی سطح پر ایک مثالی قوت بننے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جنرل صباحی فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور دوستی کا خواہاں ہے اور فوج کا فضائی دفاع ہر قسم کے خطرات کے مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی علوم کے میدان میں ہمیشہ پیش قدمی کر رہا ہے۔

انہوں نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس یونیورسٹی میں دفاعی علوم بشمول ریڈارز اور میزائلوں کے میدان میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاع میں فضائی دفاع کی صلاحیتوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ایرانی مسلح افواج کے ہم آہنگی، انضمام کے ساتھ ساتھ اس ملک کے جوانوں کی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور حب الوطنی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی کمانڈر نے ریڈار اور میزائل سسٹم کے میدان میں دفاعی فورس کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایئر ڈیفنس فورس جو جدید ترین آلات رکھتی ہے عالمی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہتی ہے، سرحدوں سے باہر ہزاروں کلومیٹر تک نگرانی کرتی ہے اور نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے۔.

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ ایران کی دفاعی قوت دفاعی سازوسامان کے میدان میں کسی بھی ملک پر انحصار نہیں کرتی ہے اور وہ ترقی کے اس درجے پر پہنچ گئی ہے جو اسے علم اور تعامل کے تبادلے اور امن اور پائیدار دوستی کے حصول کے لیے اپنے ساز و سامان برآمد کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .