31 اگست، 2020، 3:42 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84022062
T T
0 Persons
ایرانی ایئر ڈیفنس نے راڈار، میزائل اور مواصلاتی نظاموں میں اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں

تہران، ایرانی آرمی کے کمانڈر انچیف نے خطے میں فضائی دفاع کی اعلی پوزیشن پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے فضائی دفاع کے مختلف شعبوں میں اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، جن میں راڈار ، میزائل اور مواصلاتی نظام شامل ہیں۔

 یہ بات جنرل عبدالرحیم موسوی نے پیر کے روز ایرانی ایئر ڈیفنس  فورس کے دن کے موقع پر ویڈیو کانفرنس میں ملک بھر میں ائیر ڈیفنس کنٹرول کمانڈ کے تمام مراکز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ائیر ڈیفنس کے خطے میں اہم پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے مسلح افواج فورسز کے درمیان وطن عزیز کے دفاع کیلیے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ 

جنرل موسوی نے اس ویڈیو کانفرنس کے دوران فضائی دفاع کے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک کے تمام حصوں میں فضائی دفاع میں اپنے ساتھیوں کی دن رات کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےایرانی ائیر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں، کارکنوں اور ان کے خاندانوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ ملکی سلامتی فضائی دفاع کی تیاری اور بیداری کی مرہون منت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .