30 اگست، 2022، 7:12 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84873069
T T
0 Persons

لیبلز

عراقی قوم سے معافی مانگتا ہوں: مقتدی صدر

30 اگست، 2022، 7:12 PM
News ID: 84873069
عراقی قوم سے معافی مانگتا ہوں: مقتدی صدر

تہران، ارنا – عراقی الصدر پارٹی کے سربراہ نے پیش آنے والے واقعات پر عراقی قوم سے معافی مانگی اور اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بغداد کے گرین زون سے نکل جائیں۔

مقتدی صدر نے آج بروز منگل منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے پیش آنے والے واقعات کیلیے عراقی عوام سے معافی مانگی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اگروہ  ایک گھنٹے کے اندر بغداد کے گرین زون  اور پارلیمنٹ کے علاقے سے نکل نہ جائیں تو وہ بھی ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں عراقی عوام سے معذرت خواہ ہوں اور میں عراقی عوام سے شرمندہ ہوں۔ جس میں تشدد اور قتل و غارت شامل ہو وہ انقلاب نہیں ہے۔ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔ عراقیوں کا خون بہانا حرام ہے۔

مقتدی صدر نے اعلان کیاکہ میں اب اس مظاہرے پر اسی طرح تنقید کر رہا ہوں جس طرح میں نے تشرین کے انقلاب پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے پر سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان حالات سے حشد الشعبی افواج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

الصدر تحریک کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک الصدر نظم و ضبط اور فرمانبردار ہے اور اگر وہ ایک گھنٹے کے اندر پارلیمنٹ سے باہر نہ گئے تو ہم ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ پارلیمنٹ سے مکمل طور پر نکل جائیں اور دھرنا ختم کر دیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر الصدر پارٹی پہلے منحل ہو جاتی تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ میری سیاسی عمل سے دستبرداری حتمی ہے۔ میں ایک عراقی شہری ہوں اور سیاست میں کسی بھی طرح سے مداخلت نہیں کروں گا۔ مرجعیت نے مجھے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے اور میں سیاست کی دنیا میں واپس نہیں آؤں گا۔

ان الفاظ کے کہنے کے چند منٹ بعد مقتدی صدر کے حامی بغداد کے گرین زون سے نکل گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .