اس اجلاس میں سیاحت کی ترقی کے لئے نجی شعبے کے کردار پر زور دیا گیا۔
ایرانی قونصلیٹ جنرل کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی سیاحت کی ترقی سے متعلق خصوصی اجلاس کا پیر کے روز پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت بندرگاہی شہر کراچی میں انعقاد کیا گيا جس میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
نائب ایرانی وزیر ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری علی اصغر شالبافیان کی سربراہی میں ایرانی وفد کے اراکین نے مذکورہ سیاحتی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا۔
ایرانی وفد نے آج بروز پیر ایسوسی ایشن آف ٹریول (TAAP) کے عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ