3 ستمبر، 2021، 4:42 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84458807
T T
0 Persons
بندر عباس ، کراچی چیمبرز تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے نشست کریں گے

اسلام آباد ، ارنا - بندر عباس اور کراچی کے چیمبرز آف کامرس کا ایک ورچوئل اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے صوبوں کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون تجارت اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔

پاکستانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے جمعہ کے روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان صوبائی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تبادلے میں اضافے پر زور دیتے ہوئے سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات کو استعمال کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں آئندہ ہفتوں میں بندر عباس اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے سربراہوں اور اراکین کا ایک ویبینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کیسے بڑھائے جائیں۔

بندر عباس ، کراچی چیمبرز تجارتی روابط بڑھانے کے لیے نشست کریں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے سربراہ شارق ووہرا نے دونوں ممالک کے چیمبروں کے درمیان تعلقات کی ترقی ، خاص طور پر ایرانی اور پاکستانی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری ایرانی مارکیٹ میں داخل ہونے اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .