کسی بھی خطرے اور سازشوں  کو جواب دینے سے دریغ نہیں کریں گے

تہران، ارنا - پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون خلیج فارس کے علاقے میں استحکام اور سلامتی کو درہم برہم اور خطرے میں ڈال دے گا۔

یہ بات ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے جمعہ کے روز صوبے خراسان رضوی کے دارالحکومت مشہد میں کہی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے اور ان کے استحکام اور سلامتی کو اپنی بھلائی سمجھتا ہے۔

تنگسیری نے کہا کہ ہم ہر اس ملک کو خبردار کرتے ہیں جو خطے میں مداخلت اور استکباری طاقتوں کی موجودگی کے لیے زمین ہموار کرتا ہے یا انہیں فوجی اڈے فراہم کرتا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اور غیر دوستانہ رویہ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرے گا اور خطے میں عدم تحفظ کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے علاقے میں پڑوسی ریاستوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتا ہے، اسلامی اتحاد کی بنیاد پر تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں صیہونیوں کی موجودگی نے لوٹ مار، تفرقے کے بیج بونے اور قبضے کے سوا کچھ نہیں چھوڑا۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحری افواج دشمنوں کی دھمکیوں اور بغاوتوں کے لیے بہت حساس ہیں، افواج کسی بھی خطرے کا جواب دینے سے دریغ نہیں کریں گی، کیونکہ اسلامی ملک کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا تحفظ کمانڈروں کی نظر میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .