یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے جمعہ کے روز جنوبی صوبے ہرمزگان کے دورے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگراموں کی ترجیحات میں سے ایک زمینی اور فضائی دفاعی افواج بالخصوص بحریہ کو مضبوط بنانا ہے۔
جنرل آشتیانی نے کہا کہ ایران کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن بالخصوص خلیج فارس کے علاقے میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے، وزارت دفاع مسلح افواج کی ضروریات کے مطابق اور علاقائی خطرات کو روکنے کے لئے بحری بیڑے کو جدید اور لیس کرنے کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا کے لیے ہمارا پیغام امن و استحکام ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے حاصل کیا جا سکتا ہے، بیرونی موجودگی اس میں عدم تحفظ کا باعث ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوام کے مفادات کے دفاع اور اسے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu
غیر ملکی موجودگی خطے میں عدم تحفظ کی وجہ ہے: ایرانی وزیر دفاع
17 جون، 2022، 4:57 PM
News ID:
84791690
تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام تمام علاقائی ممالک کی شرکت سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس میں عدم تحفظ کی وجہ غیر ملکیوں کی موجودگی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
بعض علاقائی اور غیرعلاقائی ممالک تکفیری دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں: ایڈمیرل شمخانی
تہران، ارنا – ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بعض علاقائی…
-
دفاعی صنعت ایران کے مستقبل کی تعمیر میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی
تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور فوجی…
-
خطے میں غیر ملکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے: ایرانی وزیر دفاع
تہران، ارنا - ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر…
آپ کا تبصرہ