13 اگست، 2022، 4:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84852219
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کیجانب سے شامی تیل کی چوری میں اضافہ؛ مزید 89 آئل ٹینکرز کی چوری ہوئی

تہران۔ ارنا۔ امریکہ نے شامی تیل پر مشتمل 60 ٹینکرز کو عراق میں منتقلی کے چند گھنٹوں بعد، ایک نئی کھیپ کو غیر قانونی کراسنگ "الولید" سے عراق میں منتقل کردیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی افواج نے دیگر ممالک کے ذخائر اور وسائل کی چوری اور لوٹ مار اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کے سلسلے میں، شامی تیل کے 89 آئل ٹینکرز کی چوری کی ہے۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی "سانا" نے آج بروز ہفتے کو اس ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے الحسکہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کہا ہے کہ امریکی قابض افواج سے تعلق رکھنے والا ایک قافلہ بشمول چوری گئی شامی تیل کے 89 آئل ٹینکرز، شامی سرزمین کو چھوڑکے، عراق میں داخل ہوگیا۔

اس کے علاوہ، امریکی افواج کے ایک اور قافلہ بشمول چوری کی گئی شامی تیل پر مشتمل 60 کاروں اور آئل ٹینکرز، بھی کل بروز جمعہ کو غیر قانونی کراسنگ الولید سے عراقی علاقے السحکہ میں داخل ہوگیا تھا۔

نیز گزشتہ منگل کو امریکی قابض افواج کا ایک اور قافلہ بشمول بکتر بند گاڑی، چوری شدہ ٹرک اور تیل سے بھرے 144 ٹینکرز، الولید غیر قانونی کراسنگ سے عراقی سرزمین میں داخل ہوگیا تھا۔

شامی حکام نے بدستور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کا مقصد، دہشتگردی کی حمایت اور شامی عوام کے وسائل کی چوری ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .