3 اگست، 2022، 4:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84843613
T T
1 Persons

لیبلز

روس ایرانی سیٹلائٹ "خیام" کو خلاء میں لانچ کرے گا

تہران۔ ارنا- ایرانی سیٹلائٹ خیام جس میں 16 چھوٹے آلات ہیں، کو ایران کی درخواست پر 9 اگست کو بایکانور خلائی اڈے سے لانچ کیا جاتا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی سپوٹنک کے مطابق، روسی خلائی ایجنسی "روس کاسموس" نے اس خبر کی اطلاع دی ہے۔

روس کاسموس کے شعبہ تعلقات عامہ نے صحافیوں سے کہا ہے کہ 9 اگست کو بایکانور خلائی اڈے سے سایوز میزائل کے ذریعے سیٹلائٹ خیام، جو ایرانی درخواست پر روسی کمپنیوں کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا جس کی مشن، زمین کی ریموٹ شناخت کی ہے۔

واضح رہے کہ خیام سیٹلائٹ کو روسی سرکاری خلائی ایجنسی؛ روس کاسموس سے منسلک کمپنیوں نے بنایا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ کے علاوہ روس کی معروف یونیورسٹیوں، تجارتی کمپنیوں اور غیر منافع بخش تنظیموں کی طرف سے بنائے گئے 16 چھوٹے آلات کو پے لوڈ کے طور پر مدار میں رکھا جائے گا۔

یہ چھوٹے سے آلات کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیقات بشمول انٹرسیٹلائٹ موصلات کی ٹیکنالوجیز کی ترقی، برقی مقناطیسی تابکاری کی سطح کی پیمائش، زمین کی ریموٹ شناخت اور ماحولیات کی صورتحال کی نگرانی کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .