ارنا رپورٹ کے مطابق، 2022 وینس فلم فیسٹیول کے مختلف حصوں کی فلموں کا اعلان کیا گیا جس میں ایرانی سینما کی 4 فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس میلے کے مسابقتی حصے میں ایرانی ہدایتکار "جعفر پناہی" کی بنائی گئی فلم Bear جس کا اس سے پہلے بغیر کسی شرط کے اس ایونٹ میں نمائش کیلئے تسلیم کیا گیا تھا، دیگر ایرانی ہدایتکار "وحید جلیلوند" کی بنائی گئی فلم Night, interior, wall کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول میں طلائی شیر کے ایوارڈ کو جیتنے کیلئے مقابلہ کریں گے۔
فلم Bear میں"نوید محمد زادہ" اور دایانا حبیبی" نے مرکزی کردار اداکیا ہے اور "امیر آقائی"، "سعید داخ" اور "علیرضا کمالی" اس فلم کے دیگر اداکار ہیں۔
نیز ایرانی فنکار "ہومن سیدی" کی بنائی گئی فلم Third World war اور ہدایتکار "آرین وزیری دفتری" کی بنائی گئی فلم Dreamless کو بھی وینس میلئے کے ہورائزنر کے حصے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم Third World war میں "ہومن سیدی"، "محسن تنابندہ" اور "ندا جبرئیلی" نے کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ "میں وہی ہوں جس نے تمہیں پہنایا، تمہیں انسان بنایا، تمہیں قیمت دی، میں وہی ہوں۔۔۔"
فلم Dreamless میں بھی "طناز طباطبائی"، "صابر ابر" اور "شادی کرم رودی" نے کردار ادا کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر کے طور پر ہومن سیدی کی اس سال وینس فیسٹیول میں 2 فلمیں ہیں۔ Dreamless کی کہانی کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ "رویا کا ایک ان جانے لڑکی سے سامنا؛ رویا اور بابک کی زندگی میں عجیب و غریب واقعات کا آغاز ہے۔۔۔"
واضح رہے کہ 79 ویں وینس فلم فیسٹیول کا آغاز 31 اگست سے 10 ستمبر تک انعقاد کیا جاتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ